قیام امن‘ ملکی استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد ضروری‘ حسین جہانیاں گردیزی

    قیام امن‘ ملکی استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد ضروری‘ حسین جہانیاں گردیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال‘ کبیروالا‘ اڈا کوٹ بہادر‘ بارہ میل‘ (بیورو نیوز‘ نمائندگان پاکستان) ملک میں امن و اما ن کے قیام کو یقینی بنانے اور ملکی استحکام کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کی فضا کو پروان چڑھانا ہوگا، امن کے قیام کیلئے تمام مسالک کے لوگوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، مشترکہ جدوجہد کے ذریعے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ہی ہم ملک دشمن عناصر کو شکست دے سکتے ہیں،میڈیا کی جانب سے امن عامہ بارے لوگوں کو آگاہی قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منیجمنٹ و پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ پریس کلب کبیر والا کے زیراہتمام امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ڈپٹی کمشنر خانیوال اشفاق احمد چودھری ڈی پی او عمر سعید ملک،مفتی حامد حسن، علامہ عبدالخالق رحمانی، علامہ مبشر حسن عسکری،عبدالطیف سعیدی، صدر پریس کلب محمد حفیظ سعیدی، جنرل سیکرٹری راؤ امجد ندیم، ملک خالد شفیق دیگر نے اپنے اپنے خطابا ت میں کیا ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہاکہ امن کے قیام میں میڈیا پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ آج کے دور میڈیا پیغام رسائی کاسب سے مؤثر ذریعہ ہے انہوں نے کہا ہمارا ملک اب نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اب مزید غلطیوں کی گنجائش نہ ہے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے دیگر مقررین نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے انکی جانب سے عوام میں ہمیشہ مثبت پیغام ہی جانا چاہیے اور اس طرح کے امن سیمینار آپس میں محبتیں بانٹنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے امن کے قیام کی کاوشوں میں کردار ادا کرنے امن کمیٹی کے اراکین میں ایوارڈ تقسیم کیے-
حسین جہانیاں