رحیم یار خان: کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں جاں بحق

  رحیم یار خان: کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)روٹرپمپ کا سوئچ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونیوالی 35سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق بستی غریب شاہ کی رہائشی 35سالہ غلام بی بی جوکہ روٹر پمپ کا سوئچ لگا رہی تھی کہ اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود غلام بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑ گئی۔

کرنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...