احمد علی اولکھ تشدد کیس: پولیس چھاپہ‘ نامزد ملزم چکمہ دیکر فرار

      احمد علی اولکھ تشدد کیس: پولیس چھاپہ‘ نامزد ملزم چکمہ دیکر فرار

  



کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان) ایم پی اے ملک احمدعلی اولکھ تشدد کیس کے نامزد ملزم عبدالرحیم خان نیازی کی گرفتاری کے لئے کروڑ پولیس کا ناکام چھاپہ ملزم پولیس کو چکمہ دے کر نکل(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

گیا تفصیل کے مطابق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دریائے سندھ موضع شیہنہ والا میں تین روز قبل 2 افراد ڈوب گئے ان کی ڈیڈباڈیز کی تلاش کے لئے مختلف امدادی ٹیموں کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے حاجی عبدالمجید خان نیازی اپنے بیٹے اور دوستوں کے ساتھ موقعہ پر موجود تھے خفیہ اطلاع پر اس دوران تھانہ پولیس کروڑ نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف ناکے لگا کر مقدمہ کے نامزدمفرورملزم عبدالرحیم خان نیازی کو گرفتار کرنے کے لئے کوشش کی لیکن ان کو پولیس کے پہنچنے سے قبل گرفتاری کی اطلاع مل گئی جس کی وجہ سے عبدالرحیم خان نیازی پولیس کو چکمہ دے کر خفیہ راستوں سے نکل گئے اس سلسلہ میں جب ڈی ایس پی کروڑ لیاقت علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مقدمہ کے نامزد مفرور ملزم عبدالرحیم خان نیازی کی دریائے سندھ پر موجودگی اطلاع ملی پولیس نے گرفتاری کی کوشش کی لیکن ملزم موقعہ سے فرار ہوگیا ہے

فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...