تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی‘ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو رگڑا لگانے کا حکم

  تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی‘ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ...

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ) وزارت قومی صحت نے تمام وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور اْن افسروں کے نام و فون (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

نمبرز مشتہر کرنے کیلئے کہا ہے جو قانون کی خلاف ورزی کی شکایت پر کارروائی کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی تمباکو کی مصنوعات18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت نہیں کی جا سکتیں۔ تعلیمی اداروں کے اندر اور پچاس میٹر کی حدود میں سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کے بورڈ آویزاں کرنے لازمی ہیں۔ گریڈ 20اور اوپر کے آفیسرز وزارتوں میں قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کے مجازہیں، اسلئے انکے نام اور فون نمبرز مشتہر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع حکومتوں کوآگاہ کردیاگیاہے۔

گریڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر