امام بارگاہوں‘ مساجد‘ اہم عمارت کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم
رحیم یارخان(بیورورپورٹ) امام بارگاہوں، مساجد، چرچوں، اہم عمارات وعبادت گاہوں کی سیکورٹی فول پروف بنانے کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ امام بارگاہوں، مساجد، چرچوں، اہم عمارات وعبادت گاہوں کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائے اورپارکنگ کومناسب فاصلہ پرکروایاجائے اورتمام مساجد، امام بارگاہوں، اہم عمارتوں وعبادت گاہوں پرمتعلقہ تھانوں کے نمبرات وایمرجنسی نمبرزنمایاں لکھوائے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت اطلاع مل سکے تاکہ سیکورٹی اقدامات کیے جاسکیں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔
حکم