بداخلاقی کا الزام‘ لڑکی کی درخواست پر سابقہ  چیف سکیورٹی آفیسر چلڈرن کمپلیکس گرفتار‘ دوسرے  ملزم کی عبوری ضمانت منظور‘ ہسپتال انتظامیہ  محکمانہ کارروائی سے گریزاں‘ متاثرہ ریحانہ

      بداخلاقی کا الزام‘ لڑکی کی درخواست پر سابقہ  چیف سکیورٹی آفیسر چلڈرن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خبر نگار خصوصی)   چلڈرن کمپلیکس کے سابقہ چیف سیکورٹی آفیسر اور ڈریسر نے نشتر کی ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)


 پرایؤیٹ طور پر کام کرنے والی لڑکی (ر)کو جاب کا جھانسہ دیکر بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔لڑکی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے ایک ملازم کو جیل بھجوا دیا۔ تفصیل کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے سابقہ چیف سیکورٹی آفیسر ممتاز خان اور ڈریسرحاجی محمود نے نشتر ریڈیالوجی شعبہ میں پرایؤیٹ طور پر جاب کرنے والی لڑکی ریحانہ کو پل براراں پر کرائے کے مکان میں اچھی زیادہ سیلری والی جاب کا جھانسہ دیکر بداخلاقی کا نشانہ بنایا لڑکی موقع سے  بھاگ گئی اور 15 پر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیکورٹی آفیسر ممتاز کو گرفتار کرتے ہوئے لڑکی کی دی جانیوالی درخواست پر بداخلاقی کا مقدمہ درج کرلیا اور ڈریسر حاجی محمود بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ذرایع کے مطابق حاجی محمود نے 10 دن کی عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔مزید برآں درخواست گزار ریحانہ کا کہنا ہے کہ چلڈرن ہسپتال انتظامیہ اپنے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارووائی کرنے سے گریزاں اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔میں ہسپتال اتھارٹیز کے خلاف بھی ہایئر اتھارٹیز سے کاروائی کرانے کیلئے درخواست دوں گی۔خبر کے حوالے سے موقف لینے کیلئے ہسپتال کے سیکورٹی ڈی ایم ایس اور میڈیا فوکل پرسن سے رابطہ کرنے کی بار بار کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹیند نہ کیا۔