ملتان میں وارداتوں کا سلسلہ  تیز شہری خوفزدہ‘ پولیس لاپتہ 

ملتان میں وارداتوں کا سلسلہ  تیز شہری خوفزدہ‘ پولیس لاپتہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خبر نگار خصوصی)  ڈکیتی، چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کیسامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد عثمان سے چار ڈاکوؤں نے 20ہزار روپے اور موٹرسائیکل(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)


 چھین لیا مخدوم رشید پولیس کے علاقے بابر چوک کے قریب تین ڈاکوؤں نے محمد زاہد سے چار ہزار روپے، محمد امجد خان سے دو لاکھ 65ہزارروپے  اور موبائل فون، قطب پو ر پولیس کے علاقیمیں محمد عرفان سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں کارسوار نوسربازوں نے ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں اے ایس آئی عابد حسین کی والدہ تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی ہتھیا لی قطب پو ر پولیس کے علاقے میں سہیل کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان، رفیق کے گھر سے اسلم اور عمران وغیرہ نے تین ہزار روپے مالیت کا سامان، غلام مجتبی کے گھر سے شوکت وغیرہ نے 80ہزار روپے مالیت کا سامان، شاہ شمس پولیس کے علاقے سے صلاح الدین کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے سے عمران کے گھر سے واٹر پمپ،وقاص کا موٹرسائیکل، عائشہ افضل سے پرس، عبدالقیوم کا موٹرسائیکل اور زکریا پولیس کے علاقے سے ملک قمر کے گھرسے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا نیوملتان پولیس کے علاقے میں نعیم کے گھر سے 64ہزار روپے مالیت کا سامان، احمد علی کا موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے میں نغمہ بی بی اور رحمان کی ہمشیر ہ سے پرس چھین لئے گئے شاہ رکن عالم کالونی سے محمد لطیف کی کار، ساجد علی کی دکان سے علی رضانے 25ہزارروپے چوری کر لئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں تصور کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان، کپ پولیس کے علاقے سے محمد حسنین کا موٹرسائیکل، مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے عمر دراز کی دو گائیں اور بدھلہ سنت پولیس کے علاقے سے شمشاد علی کا موٹرسائیکل چور ی کر لیا گیاہے۔
لاپتہ