ملتان: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام شروع‘ 384فلیٹس تعمیر کرنیکا فیصلہ 

      ملتان: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام شروع‘ 384فلیٹس تعمیر کرنیکا فیصلہ 

  



ملتان (سپیشل رپورٹر‘ نیوز رپورٹر) ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آغازکردیا گیا ہے۔اس حوالے سے حکومت پنجاب  نے مدنی چوک پر سرکاری اراضی کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے مختص کردیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے ملتان میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

منصوبے کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور محکمہ ہاؤسنگ سے تفصیلی بریفننگ لی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت مستحق افراد کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے سہ منزلہ فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ اس سلسلے میں ملتان میں ابتدائی طور پر جدید طرز کے فلیٹس کو 30 لاکھ مالیت میں آسان اقساط پر دیا جائے گا اور مدنی چوک پر 23 کنال سے زائد اراضی پر 384 فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سکیم میں مسجد،چاردیواری،پارک اور جدید ہیلتھ سنٹر بھی قائم کیا جائے گا حکومت پنجاب کی جانب سے رواں برس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹیز کا اعلان کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ مظفرگڑھ روڈ پر بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا آغاز کیا جائے گا جہاں کم آمدنی والا ہر شہری اپنے گھر کیلئے درخواست دے سکتا ہے لودھراں میں کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔صوبائج وزیر کا کہنا تھا کہ 7 بڑے  شہروں میں دو لاکھ گھروں کی تعمیر کا آغاز ایک برس میں کردیا جائے گا۔حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کررہی ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری اور ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر پھاٹا طاہر انصاری نے شرکاء  کو ہاؤسنگ سکیم پر بریفننگ دی۔ صوبا ئی وزیر برائے ہاؤ سنگ محمودالرشید نے کہا ہے کہ پیر خورشید کا لو نی میں پا رک تعمیر کیا جائے گا۔ملتان شہر کے دیگر پارکس اور گرین بیلٹس کو بھی سر سبز وشاداب بنائے گے۔ملتان شہر کی تعمیروترقی کے لیئے بھر پو ر تعا ون کرے گے۔شہریو ں کو سستی تفریح کی فراہمی کو یقینی بنائے گے۔پی ایچ اے شہر کی خو بصورتی میں موثر کردار اداکر رہا ہے۔محمودالرشید نے ان خیا لا ت کا اظہا رشا ہ شمس پارک کے دورہ اور پودہ لگا نے کے موقع پرکیا۔اس موقع ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی،چیئرمین پی ایچ اے اعجا ز حسین جنجوعہ ا ور وائس چیئر مین اقبا ل سیفی بھی مو جود تھے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا شا ہ شمس پا رک اور دیگر پارکس میں عوامی سہو لیات کی فراہمی اور زیادہ سے زیا دہ شجر کا ری کوفروغ دیا جائے۔موجودہ حکو مت عوام کو بہتر سے بہتر معیا ر زندگی فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔کلین اینڈ گرین پا کستا ن کی مہم کو کا میابی سے ہمکنار کرے گے۔اس موقع پرچیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ شجر کا ری حکومت کی ترجیہات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں  صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ دھرنے والے مولانا فضل الرحمٰن ذاتی مفادات کیلئے کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کو اس نازک موقع پر کشمیر کاز پر دھرنا دینا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے   ملتان آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری اور ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی بھی انکے ہمراہ تھیصوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا کہ دھرنے میں ابھی  دو ہفتے باقی ہیں حکومت اپنی حکمت عملی تیار کرچکی ہے دھرنا کینسل ہونے کے علاوہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔صوبائی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مہنگائی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی قائم کی جارہی ہے عوام تھوڑا صبر کرے معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے سخت اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں  موجودہ حکومت ماضی کی طرح مصنوعی اقدامات پر یقین نہیں رکھتی اور دیرپا پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے و مشیروزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کی جانب سے ڈیرہ انصاری شاہ رکن عالم کالونی میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہاکہ حکومت مستحق افراد کو چھت کی فراہمی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم کے گردچاردیواری ہوگی اور اس میں مسجد،پارک اور جدید مرکز صحت بھی قائم کیا جائے گا۔ رواں برس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ کم آمدنی والا ہر شہری اپنے گھر کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور الاٹیز کا اعلان شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے مظفر گڑھ روڈپربھی300ایکڑ زمین منتخب ہوئی ہے جس پر جلد مکانوں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔رواں برس نومبر میں پنجاب کے دس بڑے شہروں میں ہاؤسنگ سکیم کا کام شروع کر دیا جائے گا اس سال کے آخر تک 2لاکھ گھروں کا افتتاح ہو گا اور ان پر فوری طور پر کام کا آغاز ہو جائے گا  صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید اور ایم پی اے ظہیرالدین خان علی زئی نے کہا ہے کہ شہروں کو خوبصورت بنانے کے لیے پارکس بنائے جائیں گے اور ان فضاء کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے درخت لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمانیہ محلہ، نواب پور روڈ،بستی خیر شاہ،یونین کونسل نمبر 4 میں دورہ کے دوران کیا اس موقع پر جاوید انصاری،ریاض رحمانی،اے  ڈی رحمانی،فرحت عباس،ملک عاصمکالرو،رانا شکیل،اشفاق ببل،عرفان خان علیزئی،عزیز خان،محمد شیرازخان ملزئی،اقبال بخاری،تحسین خان بابر،فدا سیال ہمراہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عملی اقدامات سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور جلد مہنگائی پر کنٹرول کر لیا جائے گا اس ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انکے لیے ماحول بنایا جا رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...