اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ اور دھرنا صرف ڈرامہ‘طاہر اقبال چودھری

اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ اور دھرنا صرف ڈرامہ‘طاہر اقبال چودھری

  



وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ اس وقت اس ملک میں دو قوتیں آمنے سامنے ہیں جن میں سے ایک کی قیادت ایک دیانتدار اور وطن پرست اور اپنے ملک اور عوام کی فلاح کیلئے جان تک دینے کو تیار ہے اور دوسرے گروپ کی قیادت ایسا ٹولہ کر رہا ہے جس نے اس ملک(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

 کی سیاست، معیشت اور ملکی اداروں کو تباہی کے کناے تک پہنچا دیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ اپوزیشن جو ایشوز لے کر عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے احتجاجی ریلیو ں اور دھرنوں کا ڈرامہ رچا رہے ہیں مسئلہ یہ نہیں بلکہ بات در اصل یہ ہے کہ انہیں علم ہے کہ دسمبر 2020تک یہ ملک پاکستان زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کرے گا اور اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان نے جو اس قوم سے وعدے کئے تھے وہ پورے کریں گے ان کو یہی خوف ہے کہ عمران خان کو اگر ایک سال اور مل گیا تو اگلے پندرہ بیس سال کیلئے کسی کو نزدیک نہیں آنے دیں گییہ دونوں بڑی جماعتیں اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں۔

طاہر اقبال 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...