پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا 

پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرآج بند رہیں گے،اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف نے اعلامیہ جاری کر دیا، حکومت پنجاب کو ایک دن میں 8 کروڑ روپے سے زیادہ نقصان ْاٹھانا ہوگا، اور دس ہزار سے زائد سائلوں کی سروسز متاثر ہونگی جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)


نے ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے کمشنرز صابان کو ٹاسک دیدیے مزید معلوم ہوا ہے اراضی ریکارڈ سنٹرز یونین پنجاب کی جانب سے رات گئے ہی انتظامیہ کو عندیہ دیدیا گیا تھا کہ صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر بند رہیں گے اور عوام الناس سے سروسز کی بندش پر معذرت بھی کی۔ اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف نے الزام عائد کیا کہ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا رویہ سٹاف سے انتہائی ناروا، اور غیر مناسب رہا اور سٹاف کو کھلے الفاظ میں دھمکیاں دی گئیں۔ ہڑتال کو روکنے اور اپنے جائز مطالبات سے پیچھے ہٹانے کیلئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک بھی دئیے گئے ہیں اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے کسی ساتھی کو بلاوجہ معطل کیا گیا یا کسی کے ساتھ زیادتی کی گئی تو تب تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی جب تک ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھاڑتی استعفیٰ نہیں دیں گے دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ترجمان مس نادیہ چیمہ نے آگاہی دی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف ضدی بچوں کی طرح ضد کر رہے ہیں ہم ان کے سروس رولز اور دیگر مطالبات پر ورکنگ اور میٹنگ کر رہیں۔ آج کی ہڑتال کو روکنے کیلئے کمشنرز کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ عوام الناس کو سروسز مل سکیں۔
اراضی ریکارڈ سنٹر