سہجہ سٹیشن‘ ریلوے ڈرائیورز سرکاری ڈیزل فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

      سہجہ سٹیشن‘ ریلوے ڈرائیورز سرکاری ڈیزل فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)کراچی سے ساہیوال جانے والی کوئلے سے لوڈ مال گاڑی رات گئے سہجہ اسٹیشن سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر ڈرائیوراور اسسٹنٹ ڈرائیور انجن سے ڈیزل چرا کر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ریلوے پولیس نے گرفتار کرلئے‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ شب کراچی سے ساہیوال جانیوالی کوئلے سے لوڈ مال گاڑی کو نواحی علاقہ سہجہ اسٹیشن سے دو کلومیٹر کے فاصلے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

 پر روک کر ڈرائیور محرم علی اور اسسٹنٹ ڈرائیور نوید علی نے مال گاڑی انجن نمبری9047 سے 6 ڈیزل کے کین جس میں تقریبا 60سے 70 لیٹر ڈیزل تھا نکال کرفروخت کررہے تھے کہ پیٹرولنگ پر موجود دو گینگ مینوں نے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ ڈیزل خریدنے والے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئی۔ گینگ مینوں نے ایس ایچ او ریلوے خان پور امداد ڈوگر کو اطلاع دی ایس ایچ او تھانہ ریلوے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو تیل کی کینوں سمیت گرفتار کر لیا اور ریلوے تھانے میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...