پاکستان علماء کونسل کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہوگی: مجلس شوری 

پاکستان علماء کونسل کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہوگی: مجلس شوری 

  



لاہور (آن لائن)پاکستان علماء کونسل کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہو گی، حکومت اور مولانا فضل الرحمن مفاہمت سے معاملات کو حل کریں، ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے یوم کے طور پر منایا جائے گا، ماہ ربیع الاول و ثانی ملک بھر میں ماہ رحمت للعالمینؐ کے طور پر منائیں گے، (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

23 فروری کو یوم تاسیس اور 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرف سے مسلم ممالک کے درمیان مصالحانہ کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت کے آئین، قانون اور شریعت کے دائرے میں تمام اقدامات کی حمایت کریں گے، غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر شرعی امو رمیں محاسبہ کریں گے، یہ بات پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ کے اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا ایوب صفدر، مولانا عبد الحمید وٹو، مولانا زبیر عابد، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ طاہر الحسن، مولانا اسعد زکریا، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عمار بلوچ، مولانا حاجی محمد طیب قادری، مولانا عبد القیوم فاروقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا اسلم قادری، مولانا شکیل الرحمن قاسمی، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا حق نواز خالد، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد المالک آصف، مولانا مفتی عمران معاویہ، حمزہ طاہر الحسن، مولانا نصراللہ قاسمی، مولانا حبیب الرحمن عابد،حافظ کفائت اللہ، مولانا اسماعیل عثمانی، قاری اعجاز ملک، مولانا عبد اللہ رشیدی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علماء کونسل محاذ آرائی، تشدد و فساد کی سیاست نہیں چاہتی، پاکستان علماء کونسل کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہو گی، حزب اختلاف اور حزب اقتدار باہمی مفاہمت اور مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کریں، آزادی مارچ سے تبلیغی اجتماع میں آنے والے شرکاء کا بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لہذا پاکستان اور عالم اسلام کے حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک میں کسی بھی انتشار اور فساد کو نہ پھیلنے دیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 فروری کو یوم تاسیس اور 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس ہو گی، ماہ ربیع الاول، ماہ ربیع الثانی کو ماہ رحمت للعالمینؐ کے طور پر منایا جائے گا، اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے مسلم ممالک کے درمیان مصالحت کروانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آئیل تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان جو مصالحتی کوششیں کر رہے ہیں۔

 پاکستان علماء کونسل 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...