ملتان: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خواجہ سراؤں کی ریلی 

ملتان: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خواجہ سراؤں کی ریلی 

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ٹرانس جینڈر ایمپاورمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خواجہ سراؤں نے نواں شہر چوک سے پریس کلب تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جس میں خواجہ سراؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر کشمیربنے گا پاکستان، ٹوٹ کے رہے گا ہندوستان، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ریلی کی قیادت ٹرانس جینڈر ایمپاورمنٹ ایسوسی ایشن (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

پنجاب کی صدر شاہانہ عباس شانی، ضلعی صدر میڈم بلالی نے کی اس موقع پر شاہانہ عباس شانی، میڈم بلالی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جہاد کے لئے حکومت اجازت دے تو ہم مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنی جانیں تک قربان کرنے کو تیار ہیں امت مسلمہ کو اب جاگنا ہوگا اور متحدہو کر کشمیریوں کو آزاد کرانا ہو گا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں مظلوم کشمیریوں کی آزادی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے حقیقی معنوں میں اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 70روز گزر چکے ہیں اور انہیں زندگی کی روز مرہ کی سہولیات تک میسر نہیں ہیں وہ فاقوں کی سی زندگی بسر کر رہے ہیں 

ریلی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...