کشمیریوں پر مظالم‘ انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف ڈیرہ میں ریلی‘ بھارتی ترنگا نذر آتش

کشمیریوں پر مظالم‘ انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف ڈیرہ میں ریلی‘ بھارتی ...

  



ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)تاجروں تنظیموں کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی پامالی،ظلم و تشدد،نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،بھارتی جھنڈا نذرنظرآتش کیا تفصیلات کے مطابق الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

 جو الیکٹرونکس مارکیٹ سے ٹریفک چوک تک نکالی گئی،محبوب احمد،ملک یاسر عباس،فاروق چغتائی،شرجیل احمد شمیم احمد،محمد حسیب،ضیاء احمد و دیگر شریک تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام تاریخ کا بدترین ظلم سہنے پر مجبور،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے نوجوانوں کو شہید اور عوام پر ظلم تشدد کا سلسلہ جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں کے قتل عام پر سخت احتجاج کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں اور یو این او، سلامتی کونسل ودیگر عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے مسلم امہ اور مہذب دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے اور بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دلوانے کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کریں۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...