مختلف حادثات‘واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق 

مختلف حادثات‘واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور‘ صادق آباد‘ ہارون آباد‘ رحیم یار خان‘ کروڑ لعل عیسن (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ڈسٹرکٹ رپورٹر)  علی خان ترین شوگر ملز میں سیفٹی کا ناقص انتظام ایک مزدور کی جان لے گیا  سابقہ گلف شوگر  ملز ناقص سیفٹی کے انتظامات کی بدولت بلندی پر کام کرنے والا سہجہ کا رہائشی فیبریکٹر صدیق چاچڑ گر کر جاں بحق ہو گیا شوگر ملز میں کام کرنے والے درجنوں مزدورں نے بتایا کہ انہیں سیفٹی کا سامان مہیا نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے حادثات(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)


 رونما ہوتے ہیں واضح رہے کہ فیبریکٹر محمد صدیق چاچڑ بھی بغیر سیفٹی بیلٹ کے بلندی پر کام کررہاہے ہاتھ پھسلنے کی وجہ سے بلندی پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا انہوں نے بتایا کہ ملز میں فرسٹ ایڈ کی بھی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریلوے اسٹیشن روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ اس کاساتھی زخمی ہوگیا جس کوفوری طورپربہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرادیاگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ چ  ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر چک کھاٹاں کے قریب،نواحی گاؤں 137 سمندری فیصل آباد کا رہائشی شہزاد حسین ولد عاشق حسین چلتی بس کی چھت پر سامان کو رسہ سے باندھ رہا تھا،اور پاؤں پھسل کر بس کی چھت سے گرا سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیاشہزاد حسین کی فیملی ذرائع کے مطابق 22اکتوبر کو اس کی شادی ہونے طے پائی تھی کہ زندگی نے ساتھ نہ دیا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔  شوہر سے جھگڑا اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سمیت دو افراد نے زہریلا سپرے اور تیزاب پی کر خودکشی کرلی‘   تفصیل کے مطابق چک 15پی کی رہائشی 21سالہ قائم بی بی اور رکن پورکے رہائشی 35سالہ کرم خان نے شوہر سے جھگڑا اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے اور تیزاب پی لیا۔ حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دونوں افراد جانبر نہ پائے اور دم توڑ گئے۔ اقدام خودکشی کرنے والے تین افراد جن میں خانپور کی رہائشی 16سالہ رضوانہ بی بی‘ کوٹ وڑیا کا 18سالہ وحید احمد اور میر پور ماتھیلو کا رہائشی 18سالہ منصور احمد شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کروڑ لعل عیسن میں   نوجوان  محمد اشرف نے سوئچ آن کیاتواچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جا ں بحق ہوگیا واقعہ کے بعدگھرمیں کہرام مچ گیا۔
حادثہ