وہاڑی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو رٹس میں پنجاب کی پہلی ماڈل فیملی کورٹ کا افتتاح

    وہاڑی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو رٹس میں پنجاب کی پہلی ماڈل فیملی کورٹ کا ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پنجاب کی پہلی ماڈل فیملی کورٹ کا افتتا ح کردیا  تفصیل کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے گزشتہ روز صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری شکیل احمدتارڑ اور جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری کی خصوصی دعوت پر ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے پنجاب کے پہلے ماڈل فیملی کورٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر رجسٹرار ہائیکورٹ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

 لاہور،قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق،پرسنل سیکرٹری جمیل حسین بلوچ،محمد شفیق خان بلوچ،نعیم صادق،محمد احسان الحق،صدر ہائیکورٹ بار ملک حیدر عثمان، ممبر پنجاب بار کونسل ندیم تارڑ،جعفر طیار،ڈپٹی کمشنر عرفان عی کاٹھیا سمیت ضلعی انتظامیہ صدر،جنرل سیکرٹری بار اور وکلاء  کی کثیر تعداد موجود تھی چیف جسٹس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیملی کورٹ کا قیام وہاڑی کے باسیوں کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اہل وہاڑی کو فیملی اینڈ گارڈین کمپلیکس کے قیام پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، بیوی کے معاملات کو کورٹس میں پہنچنے سے پہلے حل کرانا چاہیے،صدر و جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار کی دعوت پر وہاڑی فیملی اینڈ گارڈین کمپلیکس کے افتتاح کے لئے آیا ہوں وہاڑی میں بنچ اور بار کی اچھی کوا?رڈینیشن دیکھنے میں آئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشری میرٹ پر فیصلے کریں انصاف پر فیصلہ کرنے والے جج کو 60 سالہ نفلی عبادت کا ثواب ملے گا،وکلاء  کو بھی حق کے لئے لڑنا چاہیے جبکہ رزق کا وعدہ اللہ نے کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ صدر بار چوہدری شکیل احمد تارڑکے مطالبہ پرای لائبریری کا قیام جلد کردیا جائے گا اورکورٹس میں ججز کی کمی کا رجسٹرار کو کہہ دیا ہے بہت جلد ججز کی کمی پوری کردی جائے گی جبکہ کلاء  کالونی کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے اس سلسلہ میں لاہور میں بیٹھا بھی وکلاء کی فلاح کیلئے کام کرتا رہوں گا معاشرہ میں انصاف اورحق سچ کا بول بالا کرنے کیلئے تمام وکلاء اور جوڈیشری عملہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی چیف جسٹس آف پاکستان کی اولین ترجیح ہے افتتاحی تقریب سے صدر ہائی کورٹ بار ملک حیدر عثمان، اور صدر بار چوہدری شکیل احمد تارڑ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا صدر بار چوہدری شکیل احمد تارڑ نے اپنی تقریر میں ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کیلئے ای لائبریری کے قیام، عدالتوں میں ججز کی کمی اور وکلاء  کالونی میں تاخیر کے مطالبات پیش کئے جن پر چیف جسٹس نے فوری عملد رآمد کا یقینی  دلایا بعد ازاں تمام معزز مہمانوں کو خصوصی شیلڈز سے بھی نوازا گیا قبل ازیں چیف جسٹس کی آمد پر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سلامی دی گئی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...