مولانا حامد علی خان کا 41واں‘ قاری احمد میاں   کا پہلا 3روزہ عرس 16اکتوبر سے شروع 

مولانا حامد علی خان کا 41واں‘ قاری احمد میاں   کا پہلا 3روزہ عرس 16اکتوبر سے ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پیر طریقت  حضرت علامہ مولانا حامد علی خان ؒ کے 41ویں، تحریک ناموس رسالتؐ کے محافظ قاری احمد میاں خان نقشبندی کے پہلے تین روزہ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

سالانہ عرس مبارک کاآغازقلعہ کہنہ قاسم باغ خانقاہ حامدیہ خیر المعاد پر 16اکتوبر بروز بدھ سے ہو گا جو 18اکتوبربروز جمعرات تک جاری رہے گا عرس مبارک کی صدارت خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاجزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی کریں گے جبکہ عرس مبارک کے موقع پر علامہ مولانا پیر محمد اجمل رضا قادری  صاجزادہ مولانا شاہ محمد اویس نورانی صدیقی کے علاوہ مولانا حفیظ الرحمن قادری، مفتی مظہر مختار درانی کے علاوہ نعت خواہان محمد اسدر ضا قادری حافظ محمد عثمان قادری  محمد ادریس گل   ودیگر نعت خواں شرکت کریں گے جبکہ تقریب میں قاری عبد الغفار نقشبندی، قاری حسان حامد میاں خان تلاوت پاک کی سعادت حاصل کریں گے عرس کے پروگرامز کی نگرانی صاحب زادہ قاری محمد معصوم میاں حامد، صاحب زادہ قاری نعمان میاں حامد کریں گے۔

عرس 

مزید : ملتان صفحہ آخر