حکومت چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے مثبت پالیسیاں بنارہی ہے اورنگزیب کھچی‘ جہانزیب خان کھچی

حکومت چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے مثبت پالیسیاں بنارہی ہے اورنگزیب ...

  



وہاڑی‘میلسی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی +سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی،صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اپوزیشن(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

 27اکتوبر کو آزادی مارچ نہیں بلکہ بربادی مارچ کی تیاری کر رہی ہے لیکن جب تک پاکستان تحریک انصاف کا ایک بھی کارکن زندہ ہے کسی ملک دشمن کو اس ملک کے مفاد سے نہیں کھیلنے دیاجائے گااس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اسی لاکھ کشمیری بھائیوں کو بھارتی دہشت گردی کے چنگل سے نجات دلانا ہے لیکن حیرت ہے اس ملک کی اپوزیشن پر کہ اس نے اپنی تمام تر توانائیاں ملک کے چوروں،ڈاکوؤں کو جیل سے نکالنے پر صرف کر رکھی ہیں لیکن یہ سوچ لیں جب تک عمران خان وزیر اعظم ہیں یہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اور یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ عوام نے انہیں پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے اور یہ خود پرستوں کا ٹولہ ان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکے گا اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ جیسے جیسے ملک آگے بڑھ رہا ہے اپوزیشن رہنماؤں کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں ملک دن بدن آگے بڑھ رہا ہے معیشت بحال ہورہی ہے مالی خسارے کو کنٹرول کرلیا گیا ہے سٹاک مارکیٹ کرنسی مستحکم ہورہی ہیاور جو مشکل فیصلے لئے گئے تھے ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں منی لانڈرنگ پرکافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے جس ملک کے بائیس کروڑ لوگوں میں سے ایک لاکھ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں وہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے اب ٹیکس نیٹ میں پانچ لاکھ لوگوں کو شامل کیا گیا ہے صورت حال دن بدن بہتر ہورہی ہے حکومت چھوٹے تاجروں کی سہولت کیلئے پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ان شاء اللہ ہر آنے والا دن پاکستانی تاریخ کا سنہری دن اور آنے والا دور سنہری دور ہوگا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچنے والے کرپٹ سیاستدانوں نے اپنے بچاؤ کیلئے جمہوری حکومت کیخلاف نام نہاد احتجاجی تحریک کا اعلان کر کے اپنا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ملک لوٹنے والے ان عناصر کو پاکستان کے عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فدہ ٹاؤن میں تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اس وقت کرپشن کے الزامات کے تحت جیل پہنچ چکی ہے اور عدالتوں میں جیسے ہی ان کے کرپشن کیسز میں تیزی آتی ہے وہ حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاسی قیادت اب مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی دھرنے کی آڑ لیکر ایک بار پھر جمہوری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہے

اورنگزیب

مزید : ملتان صفحہ آخر