بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید خان

بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید خان

  



 ورجینیا(این این آئی)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی رچمنڈ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو لگے تیسرا مہینہ ہونے کو ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

 ڈاکٹر اسد مجید خان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...