حکومت صحت وتعلیم کے میگا پراجیکٹ لارہی ہے‘ حنیف پتافی 

حکومت صحت وتعلیم کے میگا پراجیکٹ لارہی ہے‘ حنیف پتافی 

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پنجاب گورنمنٹ تعلیم و صحت کے لئے میگا پروجیکٹ لارہی ہے،محکمہ ہیلتھ کو مکمل طور پر آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جارہے،پنجاب رول ہیلتھ ایمپلائزکے مطالبات کو حل کیا جائیگا۔مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب رول ہیلتھ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا، تقریب کے مہمان خصوصی جناب حنیف(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

 خان پتافی مشیر صحت پنجاب تھے دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر خلیل سکھانی سی ای او ہیلتھ، میڈم زاہدہ سرور ڈی ایم، ڈاکٹر ریاض ملک ڈی ایچ او، ڈاکٹر زوہیب حسن ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ اور ڈاکٹر طارق محمود پی ڈی ڈی ایچ ڈی سی، ڈاکٹر کامران بھٹہ ڈی ڈی ایچ او، میاں عامر کریم صدر اے ایچ پی، زبیر مصطفی ایس ایچ ڈی این ایس شامل تھے پی آر ایچ ای اے کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد اصغر زہرانی نے اپنے خطاب میں ملازمین کے مسائل سے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا مطالبات میں سرفہرست ملازمین کی ریگولائزیشن تھی، میڈم زاہدہ سرور نے اپنے خطاب میں ملازمین کے مطالبات کو جائز قرار دیا، اور انکو حل کرنے کیلئے مہمان خصوصی سے سفارش کی ڈاکٹر خلیل سکھانی سی ای او ہیلتھ نے اپنے خطاب میں تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام ذمہ داریاں با احسن سرانجام دین تاکہ غریب مریضوں کو صحت کی سہولیات مل سکیں انہوں نے ملازمین کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں حکومت کی انقلابی تبدیلیوں کو ذکر کیا اور صحت میں میگا پراجیکٹ کے بارے میں بتایا ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی اجلاس کے آخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا ء کرائی گئی۔

حنیف پتافی 

مزید : ملتان صفحہ آخر