جماعت اسلامی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے قوم کو منظم کرے گی‘ امیر العظیم 

    جماعت اسلامی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے قوم کو منظم کرے گی‘ امیر العظیم 

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہاہے کہ کشمیر کی وادی پاکستان کے نوجوان خون سے سیراب ہوئی ہے اگر حکمران اپنا فرض ادا کریں تو کشمیر پکے پھل کی طرح پاکستان کی جھولی میں گرسکتا ہے. اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں احبابِ جمعیت کے اعزاز میں تقریب عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو بے راہروی اور بے مقصدیت سے چھٹکارا دلا کر ایک ذمہ دار، محب دین اور محب وطن شہری بنایا اور اب لاکھوں نوجوان پاکستان کی سالمیت کی خاطر ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کو اس اہم مسئلہ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے.انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لئے پوری قوم کو منظم کریگی اور اس سلسلے میں رابطہ عوام مہم جاری ہے. انہوں نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق 22 نومبر ڈیرہ غازی خان میں عظیم الشان عوامی مارچ سے خطاب کریں گے. اس موقع پر ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ شیخ عثمان فاروق،امیر ضلع جاوید اقبال بلوچ،پروفیسر عطامحمد جعفری،ناظم صوبہ عبدالرحمن چوہدری، شیخ سعد فاروق، فیصل عبداللہ گورایہ، ناظم مقام حذیفہ عثمان نے اپنے خطابات میں جمعیت کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

امیر العظیم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...