ملتان: ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان: ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ملازمین کا ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے ریٹائرڈ ملازمین کو انشورنس کے قانون میں ترمیم کرکے رقم کی فوری (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ادائیگی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد افضل خضری نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر رہنما ملک افتخار احمد، ڈاکٹر خان محمد، جاوید اقبال چشتی، محمد اقبال خان، حکیم شیخ اعجاز احمد نے خطاب کیا جبکہ ایپکا رہنما محمد ارشاد نے اس موقع پر ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا مظاہرے میں اصغر عباس کاظمی، حاجی محمد اشرف، محمد تقی حیدر ودیگر نے شرکت کی دریں اثناء پریس کلب میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی انشورنس کی رقم ان کی ریٹائرمنٹ پر ادا کر رہی ہے اسی لئے پنجاب، سندھ اور وفاقی حکومت سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انشورنس کے قانون میں فوری طور پر ترمیم کرکے ریٹائرڈ ملازمین کی بے چینی دور کرے اور ریٹائرڈ ملازمین کو میرج گرانٹ کی فوری ادائیگی اور ایمپلائی سن کوٹے میں بھی اضافہ کیاجائے، حکومت صحت کے شعبے پر تو جہ دے اور ریٹائرڈ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرے انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی ڈی سی کے ملازمین کو ملنے والے بے نظیرشیئرز کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ اس موقع پر مقررین نے انشورنس کی رقومات کی لوٹ مار کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا  ہے۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر