صوبائی حلقہ 254میں جلد ریکارڈ ترقیاتی کام شروع ہوجائیں گے‘ افتخار حسن گیلانی

  صوبائی حلقہ 254میں جلد ریکارڈ ترقیاتی کام شروع ہوجائیں گے‘ افتخار حسن ...

  



اوچ شریف (نمائندہ پاکستان) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے پہلے مرحلے کا آغاز(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

سیکرٹریٹ میں عوامی خدمت کے لیے ایڈیشنل ائی جی پولیس۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ممبر ریونیو کے قیام سے ھو گا جسکی منظوری صوبائی اسمبلی کے اجلاس مین دی جا چکی ھے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حلقہ 254 کی نو یونین کونسلوں کے لیے پچیس لاکھ روپے فی یونین کونسل ترقیاتی فنڈز جاری کر دئیے جس کے تحت ضلع کونسل بہاولپور ان علاقوں میں سولنگ۔نالیاں اور پلیوں کی تعمیر جلد شروع کرے گی۔مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کا کہنا تھا کہ اوچشریف شہر مین بھی پانچ کروڑ سے ٹف ٹائیل لگانے کا کام شروع کیا جارہا ہے نہوں نے مزید کہا کہ ماہ اکتوبر مین وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوچشریف کادورہ کرنے کی حامی بھر لی ھے اور اس موقع پر رورل ہیلتھ کمپلیکس اوچشریف کی اپ گریڈیشن سمیت میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔

افتخار حسن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...