ملک بھر کے لاء افسروں سے بجٹ اخراجات کی تفصیلات طلب
رحیم یارخان(بیورورپورٹ) وفاقی وزارت قانون نے ملک بھر کے لاء افسران سے بجٹ اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ایک مراسلہ جس میں تمام ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
ایڈووکیٹ جنرل موجودہ مالی سال کے بجٹ اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام لاء افسران یکم دسمبر سے پہلے بجٹ تفصیلات پیش کریں مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ بجٹ اخراجات کی تفصیلات نہ فراہم کرنے پر ذمہ داری متعلقہ افسر پر ہوگی۔
طلب