حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے‘ سبین گل خان
ملتان ( نیوز رپورٹر ) ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے کہا کہ ورکرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جس قدر انہیں عزت و احترام اور جائز مقام دیا جائے اسی قدر پارٹی مظبوط ہوگی اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ وہ گذشتہ روز پارٹی رہنما و سابق صدر پی پی 194عبد الوہاب خان کی جانب سے نو(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
منتخب ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی عمران سلیم کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کر رہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چایئے کہ ورکر کے بغیر کوئی پارٹی نہیں چل سکتی اسے لئے ورکر کو ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی میں طویل عرصہ سے نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کسی بھی طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی ایک ورکر ہیں اور ورکر کے قرب کو سمجھتی ہیں اسی لئے وہ ہر فورم پر ورکر کے عزت و احترام اور جائز حق کے لئے اپنی آواز بلند کرتی ہیں۔ سبین گل خان نے کہا شیخ عمران سلیم کو پرائس کنٹرول کمیٹی کا ممبر بنانے کے بعد ورکرز کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور اس اقدام سے پارٹی نہ صرف مزید مستحکم ہو گی بلکہ ورکرز کو کمیٹیوں ایڈجسٹ کرنے سے محکموں سے کرپشن کا خاتمہ بھی ہو گا۔ دیگر مقررین میجر مجیب احمد خان، چوہدری آصف ارشاد، چوہدری خالد جاوید وڑا ئچ،ڈاکٹرروبینہ اختر، چوہدری محمود علی، شیخ محمد طاہر، عظیم قریشی، حسن خان علیزئی نے بھی اپنے خطاب میں اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں کے ممبران کو نامزدگیوں کے ساتھ ساتھ اختیارات بھی دیئے جانے چایئے تاکہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ نامزدگیاں صرف لولی پاپ ہیں تو یہ اقدام بے معنی ہے امید ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس بارے میں ضرور کوئی پالیسی مرتب کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبد الوہاب خان نے ایک ورکر کو عہدہ ملنے پر شاندار اور پرتکلف عشایئے کا اہتمام کر کے ایک نئی تاریخ رقم ہے اور اگر اس سلسلے کو جاری رکھا گیا تو تمام ورکرز کو مل بیٹھنے کا بہترین موقع میسر آئے گا اور قربتوں میں مزیداضافہ ہو گا۔جبکہ یو نین کو نسل نمبر 4میں ایم پی اے سبین گل نے میڈم شمائلہ ایاز شاہ،دا نش مشتا ق بھٹی،را نا شکیل،ذوالفقار گجر، رضوان ویسر و یگر کے ہمراہ انصا ف صحت پر وگرام کے تحت کارڈ تقسیم کیے۔ اس مو قع پر ایم پی اے سبین گل نے کہا حکو مت عوامی مسا ئل حل کر نے کے لئے کا م کر رہی ہے اور غر یب عوام کے لئے صحت کارڈ جس سے غریب آدمی بہتر علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہوگااور کہا جن لو گوں کے پاس ر ہنے کو گھر نہیں ہے ان کے لئے حکو مت نیا پا کستا ن ہاو سنگ سکیم جاری کر رہی ہے، اس سے غر یب لو گوں کو گھر ملیں گے۔ آخر میں انہوں صحت کارڈ تقسیم کئے او ر نادرا رجسٹریشن فارم بھی دیئے اور کہا ہم نے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے اس کو پورا کریں گے اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور یہ 70 سالہ گند صاف ہونے میں وقت لگے گا۔ وہ وقت دور نہیں جب یہ ملک خوشحال ہوگا۔
سبین گل