عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ حمید اللہ خٹک

  عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ حمید اللہ خٹک

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے انتہائی پرعزم ہیں،قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں صحت تعلیم کمیونیکیشن کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام ہو گا،سرکاری افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کیساتھ اپنا رویہ درست کریں۔ ان خیالات کا اظہار نو تعینات ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں قبائلی عوام کے آپریشن کے دوران تباہ حال مکانات کے ازسرنو تعمیر کے لئے سروے کا عمل شفاف طریقے سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی رقوم بروقت مہیا ہوسکے۔ ڈی سی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مقامی سطح پرایسے اسباب پیدا کرے جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔  انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعدقبائلی ضلع تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسکا مستقبل روشن ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں ملٹری ٹرانسپورٹ آفیسر عبد الرحمن دوتانی و نائب تحصیلدار فضل الرحمن گنڈاپور کی سربراہی میں ان سے ملنے والے پولیس و ایڈ منسٹریشن سٹاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض جانفشانی اور لگن سے سر انجام دیں اور عوام کا خادم بن کر رہیں تاکہ انکی شکایات اور مشکلات میں کمی واقع ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر