شہرکے غیر قانونی چنگ جی سٹینڈ زنے لوگوں کا جینا محال کر دیا

    شہرکے غیر قانونی چنگ جی سٹینڈ زنے لوگوں کا جینا محال کر دیا

  



پشاور(سٹی رپورٹر)شہر کے گنجان آباد علاقہ بیرون لاہوری گیٹ گلبہار روڈ پرقائم غیرقانونی چنگ چی سٹینڈ نے مقامی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے کوچہ سلطان آباد کے سامنے سڑک کے اوپر چند چی سٹینڈنگ  وجہ سے لاہوری چوک میں بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے جبکہ ٹاون ون انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکار اس غیرقانونی چنگ چی سٹینڈ کو ختم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سٹینڈ میں چنگ چی چلانے والے شاباش اور کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے مذکورہ روڈ پر آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں اور کم عمر اور ناتجربہ کار اور بغیر لائسنس کے چنگ چی چلانے والے ڈرائیوروں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہاہے انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک پولیس اور ڈپٹی کمشنر پشاور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غیرقانونی اور روڈ کے اوپر قائم چنگ چی سٹینڈ کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کریں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے چنگ چی سٹینڈ کو فوری ختم نہ کیا تووہ ازخود سٹینڈ کو ختم کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آیئنگے لہذا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...