12 اکتوبر 1999 کو جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا‘ اورنگزیب نلوٹھہ
ایبٹ آباد(سٹی رپورٹر)خیبر پختون خوا اسمبلی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ضلعی صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا اور ڈکٹیٹر نے ملک کے اقتدار پر قبضہ کیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کو دور میں الجھایا گیا اور ترقی کے تیز رفتار عمل کو متاثر کر کے صرف ملک کے غریب عوام کو نقصان پہنچایا گیا قائد میاں نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آج ملک کے ہر شخض کی آواز بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ضلعی سیکرٹریٹ ایبٹ آباد میں ایک مذمتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی عہدیداران سے خطاب میں کیا اس موقع پر صوبائی نائب صدر عابد شاہ ترمذی، سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شفیق،سٹی صدر محمد خان سواتی،سٹی جنرل سیکرٹری ندیم مغل کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا تھا 12 اکتوبر 1999 ملک کے سیاہ دن تھا جس روز عوام کے منتخب وزیر اعظم کو زبردستی اقتدار سے الگ کیا گیا اور عوام کی خدمت کے بدلے قیدوبند کی صعوبتیں اور ملک بدری کی گئی،انھوں نے کہا کہ ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی صرف مسلم لیگ ن ہے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھایا اور ملک کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم کیا وہ وقت دور نہیں جب ملک کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ہونگے۔