خواتین سپورٹس گالا اپنی تمام رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا

    خواتین سپورٹس گالا اپنی تمام رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایبٹ آباد میں جاری خواتین سپورٹس گالا اپنی تمام رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا ان گیم میں تائیکوانڈو بو دوکان اسکواش بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس نیٹ بال رسہ کشی ووشو جوڈو باسکٹ بال والی بال اور کراٹے شامل ہیں ان گیمز کا باقاعدہ افتتاح ممبر کے پی کے اسمبلی مومنہ باسط  نے کیاجبکہ انکے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن کے پی کے سید ثقلین شاہ ڈی ایس او ایبٹ آباد وسیم فضل پرو فیسر نا صر محمود پرنسپل نواں شہر گرلز ڈگری کالج غزالہ کرن اعوان شاہد اشرف اعوان طاہر منیر اعوان شیراز اعوان محمد شیراز حیدر اعزاز محمد سعید خالد خان جدون شاہد گل شاہد مغل حمزہ خان عمر شوکت حسین اور بچیوں کے والدین اور اساتزہ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ایونٹ میں موجود چار سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کے ذریعے مہمان خصوصی کو سلامی دی بعد ازاں رسہ کشی کے خوبصورت مقابلے منعقد کیے گئے جس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر ون گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر ایبٹ آباد گرین اور وائٹ نے حصہ لیا اور ایبٹ آباد وائیٹ ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی اس موقع پر مہمان خصوصی نے بیڈمنٹن مقابلوں کا افتتاح کیا اور مقابلوں کے آغاز کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں  کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے اور صوبہ بھر میں ایک ہزار سے زائدکھیلوں کے میدان بنائے جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کھیلوں کے متعدد ایونٹ منعقد کئے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور صوبے میں کھیلوں کو مزید تقویت ملے گی اور نیا ٹیلنٹ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ.ہیں ابتدائی روز زیادہ تر مقابلوں میں گرلز ڈگری کالج نمبرون فاتحہ رہا سکواش سیمی فائنل میں عالیہ نے رانی کو جبکہ ہادیہ قاضی نے لائبہ کو شکست دی اور فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ بیڈمنٹن سنگلز سیمی فائنل میں عالیہ گل نے مریم کو جبکہ حناء قریشی نے رانی کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کیا  دوسرے روز کھیلے گئے ٹیبل ٹینس  فائنل  میں ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد گرلز کالج نمبر ون کی ثمرین نے نواں شہر ڈگری کالج کی حمنہ کو 11/8 _/8'11سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت امجد قدوس نے انعامات تقسیم کئے اسی طرح بیڈمنٹن سنگلز فائنل میں دفاعی چمپئن حناء قریشی نے اپنی حریف سیکنڈ سیڈ عالیہ گل کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا جبکہ ڈبلز فائنل میں حناء قریشی اور عالیہ گل نے مریم اور جویریہ کو ہرا کر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لیا جبکہ باسکٹ بال فائنل ایبٹ آباد وائٹ نے گرلز کالج نمبر ون کو شکست دیکرفائنل اپنے نام کر لیا نیٹ بال فائنل میں گرلز کالج نمبر ون نے ایبٹ زلمی کو شکست دیکر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اسی طرح والی بال فائنل میں گرلز کالج نمبر ون نے نواں شہر گرلز ڈگری کالج کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا جبکہ جوڈو فائنل میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی نے پائن جوڈو اکیڈیمی کو پانچ گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ شکست دیکر پہلی پوزیشن اپنے نام کی اور کرا  ٹے فائنل میں المصطفے کراٹے نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ بودو کان میں اباسین بودو کان اکیڈیمی نے اسپائر اکیڈیمی کو شکست دیکر ایونٹ میں اپنی کامیابیوں کو جاری رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ووشو میں ایبٹ ووشوکلب نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا اسطرح سکواش کانٹے دار فائنل میں ہادیہ قاضی نے عالیہ گل کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے کامیاب ہونے والی ٹیموں میں انعامات ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کے گرلز سپورٹس گالا میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین نے ان مقابلوں میں شرکت کی اور ایبٹ میں تعلیم کے ساتھ خواتین کھیلوں میں بھی کسی سے پیچھے نہیں اور موجودہ حکومت کھلاڑیوں کی ترقی و فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ یہ ٹیلنٹ آگے جاکر ملک و قوم کا جھنڈا کھیلوں کے میدانوں میں روشن کریں گی اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹ کے پی کے کھلاڑیوں کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے اور متعدد کھیلوں کے ایونٹ منعقد کئے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاجیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انہیں آئندہ ایونٹ میں آگے نکلنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بوائز اور گرلز کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے اس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے تمام مہمانں کا شکریہ ادا کیا اور ٹورنامنٹ رپوٹ پیکی اور  مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں کھیلوں کے متعدد ایونٹ منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ آنے والے قومی مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیو ں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع مل سکیں اور یہ کھلاری اپنے ضلع کا نام روشن کر سکیں