ہنگو‘ موٹر سائیکل چوری  کرنیوالے3 بائیک لفٹر گرفتار 

ہنگو‘ موٹر سائیکل چوری  کرنیوالے3 بائیک لفٹر گرفتار 

  



ہنگو(نمائندہ پاکستان)ہنگوتھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنیوالے3 بائیک لفٹرز کو گرفتار کرلیا. کاروائی میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے  سرقہ شدہ موٹر سائیکل اورکلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئیں. موٹر سائیکل تھانہ صدر کے علاقے کچہ پکہ بازارکی ایک ایک ورکشاپ کے سامنے سے چوری کی گئی تھی. ایس ایچ اوصدرشمیم خان کے مطابق گرفتار ملزمان نامیراجان ولدنوراجان،نبی اللہ ولدقیوم خان اورعمران خان ولدگلاب خان  کا تعلق کوہاٹ اورہنگو سے ہے جنہوں نے کچہ پکہ بازارکی ایک ورکشاپ کے سامنے سے موٹرسائیکل  چوری  کی تھی. زیر حراست بائیک لفٹرزکے خلاف تھانہ صدرمیں میں زیردفعات 381/511/411اور15AAکے تحت مقدمہ دج کرلیا گیا ہے. ڈی پی اوہنگواحسان اللہ خان نے تھانہ صدر پولیس  کی اس کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے ایسے پولیس کی اہم کامیابی قراردے دیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...