جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا بے دریغ استعمال، انتظامیہ بے بس

جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا بے دریغ استعمال، انتظامیہ بے بس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وفاقی پولیس اور وزارت تعلیم کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث جڑواں شہروں کے چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیات کا بے دریغ استعمال ہونے لگا،منشیات کے بعد اب آئس کا مہنگا ترین نشہ بھی یونیورسٹیوں میں پہنچ گیا ہے یہ مہنگا ترین نشہ کہاں سے آتاہے حکومتی ادارے تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔سابق آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٗن کا آغاز کیا تھا جو ان کی ٹرانسفر کے بعد ہی روک دیا گیا،اسلام آباد پولیس نے گزشتہ نو ماہ میں سینکڑوں منشیات کے مقدمات درج کئے ہیں حیرت انگیز طور پر وفاقی پولیس آج تک سینکڑوں مقدمات میں سے کسی ایک بھی ڈیلر تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے جو پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
منشیات کا استعمال