کابل، طالبان کی کار پر فائرنگ   ضلعی گورنرراز محمد وزیری قتل 

کابل، طالبان کی کار پر فائرنگ   ضلعی گورنرراز محمد وزیری قتل 

  



کوہاٹ،کابل(این این آئی)افغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے وسطی صوبہ میدان وردک کے ایک ضلعی گورنرکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ طالبان نے گورنر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام کابل شہر کے ضلع 6 کی حدود میں واقع کوٹ سنگی نامی علاقے میں ایک ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں افغان وسطی صوبہ میدان وردک کے ضلع جغتو کے ضلعی گورنر رازمحمدوزیری کوکارمیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔کابل کے صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ضلعی گورنر راز محمد وزیری کابل شہرمیں دس روزہ ورکشاپ میں شرکت کیلئے آنے والے تھے جس میں دیگر ضلعی گورنرز نے بھی شرکت کرنا تھی۔ادھر افغان میڈیا نے طالبان کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلعی گورنر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کابل،قتل 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...