پشاور، قبرستانوں پر قبضہ مافیا کیخلاف تاحال موثر کارروائی نہیں کی گئی، عوام حلقے 

    پشاور، قبرستانوں پر قبضہ مافیا کیخلاف تاحال موثر کارروائی نہیں کی گئی، ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور میں قبرستانوں پر قبضہ کرنیوالی مافیا کیخلاف تاحال موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ اندروں شہر سمیت پشاور کے مضافاتی علاقوں میں مافیا نے قبرستانوں کی اراضی پر قبضہ کر لیا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کوکارروائی کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کئے تھے تاہم انتظامیہ کی قبرستانوں کی اراضی واگزار کرنے کیلئے کارروائی چند دن تک جاری رہی تاہم اب تک مکمل اراضی واگزار نہیں کی گئی جس پر عوام نے حکوم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ قبرستانوں میں مقیم قبر کندوں کی بھاری اکثریت خود قبضہ مافیا ہے یا پھر وہ مافیا کیلئے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں قبرستانوں کے نام نہاد چوکیدار اور قبر کند قبرستانوں میں چھوٹی جھونپڑیاں بنا کر اسے شاندار پلازوں میں تبدیل کردیتے ہیں جبکہ ابتداء میں مصنوعی قبریں بناکر ضرورت مندوں کو 50 ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...