کے پی کے، 7ہزار سے زائد سپیشل فورس ملازمین 12سال بعد مستقل

کے پی کے، 7ہزار سے زائد سپیشل فورس ملازمین 12سال بعد مستقل

  



 پشاور(آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں 7ہزار سے زائد سپیشل فورس ملازمین کو مستقل کرنے کی بل کی منظوری دیدی ہے گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز رواں ہفتے میں اس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کرینگے بارہ سال بعد ملازمین کو مستقل کردیاگیا ہے  بل کی منظوری صوبائی اسمبلی کی جانب سے دیدی گئی تھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے سپیشل فورس پولیس کے اہلکاروں کو مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی منظور ی صوبائی کابینہ میں بھی دی گئی تھی گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے آرڈیننس کی منظوری دینے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز، ایس ایس پی آپریشن پشاور سمیت متعلقہ حکام کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو اہلکاروں کو مستقل کرنے کے اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایات کی ہے اور بارہ سال بعد اہلکاروں کو مستقل کردیاگیا ہے ان کی سینارٹی لسٹ تاحا ل نہیں بنائی گئی ہے۔

ملازمین مستقل

مزید : پشاورصفحہ آخر