حکومت ہر سطح پرمکمل ناکام ہو چکی‘ امیر مقام

حکومت ہر سطح پرمکمل ناکام ہو چکی‘ امیر مقام

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ اپنے کئے گئے تمام وعدوں میں بری طرح ناکامیوں کاسامناہے اورپاکستان کوہرمیدان میں 50سال پیچھے دھکیل دیاہے جس کی وجہ سے عمران نیازی کوقوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ عمران نیازی صرف تقریریادوسروں کی پگڑیاں اچھال سکتے ہیں لیکن ملک کی باگ ڈورسنبھالناعمران نیازی کی بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری،ڈاکٹرز،وکلاء اورمزدوروں سمیت تمام طبقہ فکرسے وابستہ لوگ پریشان ہیں،حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عام آدمی کاچولہابندہوتاجارہاہے جبکہ عمران نیازی کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورمیں پارٹی عہدیداروں اورورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اب سوال کسی ایک پارٹی کامخصوص طبقے کے لوگوں کانہیں بلکہ پورے پاکستان کاہے،بیرونی واندرونی سطح پرجتنی رسوائی موجودہ حکومت کے دوراقتدارمیں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی،عام آدمی دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کہتے ہیں NROنہیں دوں،میں پوچھتاہوں عمران نیازی سے NROمانگاکس نے ہے؟تحریک انصاف کوووٹ دینے والے80فیصدلوگ بھی زندگی کی سب سے بڑی غلطی پر اب پچھتا رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر