پارا چنار‘ گیس سلنڈر کا زوردار دھماکہ‘ ماں جاں بحق‘ بیٹی زخمی

پارا چنار‘ گیس سلنڈر کا زوردار دھماکہ‘ ماں جاں بحق‘ بیٹی زخمی

  



پاراچنار () ہسپتال زرائع کے مطابق پاراچنار شہر کے شنگک روڈ میں واقع ماسٹر کمال حسین کے گھر میں ماں بیٹی صبح کا ناشتہ تیار کررہی تھیں کہ اس دوران گیس سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کے نتیجیمیں ایس ای ٹی ٹیچر کمال حسین کی اہلیہ اور اس کی جواں سال بیٹی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں پشاور ہسپتال ریفر کردیا گیا تاہم کمال حسین کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ ان کی بیٹی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے دھماکے کے نتیجیمیں گھر کے کچن اور ملحقہ کمروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ قریبی ہمسائے کے گھر کی دیوار بھی گر گئی ہے گھر میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے علاقے کے لوگوں نے حکومت سے متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر