منشیات بالخصوص آئس کے خلاف مہم میں کامیاب کاروائیاں جاری 

 منشیات بالخصوص آئس کے خلاف مہم میں کامیاب کاروائیاں جاری 

  



پشاور (سٹی رپورٹر)سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات پر منشیات بالخصوص آئس کے خلاف مہم میں کامیاب کاروائیاں جاری تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر ناکوٹکس کنڑول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ سوزوکی مہران گاڑی میں آئس ضلع خیر سے پشاور سمگل کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاوائی کیلئے *صائم خان جھگڑا ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی E&N-1 موبائل سکواڈ انچارج انسپکٹر سعیداللہ شاہ، ایڈیشنل انچارج عنایت آفریدی، زوہیب جمال سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری ایک ٹیم تشکیل دی گئی، مزکورہ ٹیم نے طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق اچنی رنگ روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سوزوکی مہران گاڑی میں سوار ڈرائیور سے 387 گرام آئس برآمد کی، ملزم ڈارئیور بنام عبدالباسط ولد عبدالودود کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے ایکسائز انسداد منشیات قانون KPCNSA 2019 کی دفعہ 11b کے تحت تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کردیا گیاسیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا،۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...