پارا چنار‘ 10 ہزار خاندان بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل سے دو چار 

    پارا چنار‘ 10 ہزار خاندان بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل سے دو چار 

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان) وسطی کرم کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ زیمشت قبائل کے دس ہزار گھرانے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل سے دو چار ہیں علاقے کو بجلی کا الگ فیڈر دیا جائے وسطی کرم کے علاقہ مناتو میں پندرہ رکنی قومی کمیٹی کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک سرور خان، قدیم خان، میر اصغر، ملک بادشاہ میر اور دیگر عمائدین نے کہا کہ علاقہ زیمشت کی آبادی دس ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے مگر اپنا فیڈر نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ بجلی سے محروم ہے عمائدین کا کہنا تھا کہ ان کا فیڈر علاقہ پیر قیوم کے ساتھ مشترکہ ہے جس کی وجہ سے ہفتے میں پانچ گھنٹے بجلی کی سپلائی نہیں دی جارہی ہے اس لئے علاقہ زیمشت کو الگ فیڈر دیا جائے عمائدین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے کھمبوں پر کئی سال قبل لکڑی کے جو کراس لگائے گئے ہیں وقت گزرنے کے ساتھ بوسیدہ ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اس لئے بوسیدہ لکڑی کے کراس کو تبدیل کئے جائیں 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...