کوہاٹ‘ لاچی میں ڈینگی نے 3ماہ کی بچی کی جان لے لی

کوہاٹ‘ لاچی میں ڈینگی نے 3ماہ کی بچی کی جان لے لی

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) لاچی میں خونخوا مچھر ڈینگی نے تین ماہ کی بچی کی جان لے لی ننھی انشرا جان کو ڈینگی تصدیق ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سے اسے پشاور ریفر کیا گیا ہسپتال کے آئسونیشن وارڈ میں مزید دس مریض داخل کر لیے گئے کوھاٹ میں تعداد 280 تک پہنچ گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق لاچی میں خونخوار مچھر ڈینگی کے وار حسب معمول جاری ہیں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ذمہ داران سپرے شروع کرنے کی مہم کے آئے روز دعوے کر کے عوام کو مطمئن کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف ڈینگی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہاہے گزشتہ روز لاچی کی تین ماہ کی بچی انشرا جان کو ڈینگی کی تصدیق ہونے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جنہیں بعد ازاں تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا جہاں معصوم بچی دم توڑ گئی ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوھاٹ میں ڈینگی کے متاثرہ مزید دس مریض لائے گئے ہیں جن میں سات خواتین شامل ہیں تمام مریضوں کو آئسونیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے اور سروائیلنس سیل ڈینگی کے انچارج ڈاکٹر ہارون کی نگرانی میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے ذرائع کے مطابق اب تک کوھاٹ میں 280 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں اور زیادہ تر صحت یاب ہو چکے ہیں ان میں سے زیادہ مریضوں کا تعلق لاچی سے ہے تاہم جاں بحق ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں تین سالہ بچی کی جان چلی گئی ہے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...