جمعیت طلبائے اسلام کا گولڈن جوبلی سیمینار کے انعقاد کا اعلان

جمعیت طلبائے اسلام کا گولڈن جوبلی سیمینار کے انعقاد کا اعلان

  



پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت طلبہ اسلام خیبر پختونخوا نے پشاور میں گولڈن جوبلی سیمینار کے انعقاد کا اعلان کردیا جس میں جے ٹی آئی سمیت جے یو آئی کے صوبائی و مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے جے ٹی آئی کے صوبائی کنوینر رحمت شہزاد نے کہا کہ جے ٹی آئی کے وجود کے پچاس سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور یہ تنظیم ملک کی سب سے بڑی طلبہ قوت بن چکی ہے جو جے یو آئی کی ہر تحریک میں شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے، اس کے علاوہ تحریک آزادی، تحریک بحالی جمہوریت، تحریک ختم نبوت، تحریک ناموس رسالت اور دیگر تحاریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کہتی ہے کہ جے یو آئی اسلام آباد آزادی مارچ میں بچوں کو استعمال کریگی لیکن ہم حکومت کو چیلنج کرتے ہیں کہ کوئی ایک بچہ بھی اس مارچ میں شرکت نہیں کرے گا بلکہ تاجر، ڈاکٹرز، وکلاء، اساتذہ، ریڑھی بان، کاشتکاران، میڈیا نمائندوں سمیت حکومت کی غلط پالیسیوں سے متاثرہ تمام طبقات اس مارچ کا حصہ ہونگے اور اس کے علاوہ پی ٹی آئی ہی کارکن نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ حکومت گرانے میں جے یو آئی کا بھرپور ساتھ دینگے۔ ان کا کہنا تھاکہ گولڈن جوبلی سیمینار کا انعقاد 17 اکتوبر کو پشاور میں کیا جائیگا جس میں جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سمیت تمام صوبائی اور مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر