بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزادی  مارچ کی حمایت کے اعلان کاخیرمقدم 

    بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزادی  مارچ کی حمایت کے اعلان کاخیرمقدم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنماء و سابق ایم پی ڈاکٹر فائزہ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزادی مارچ کی حمایت کے اعلان کاخیرمقدم کیاہے اور کہا ہے کہ آزادی مارچ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اعلان جہاد ہے اپنے ایک اخباری بیان میں ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہر معاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور اس سے چھٹکارہ پانے میں ہی ملک وقوم کی بھلائی ہے پی ٹی آئی کا دور اقتدار پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے کیونکہ عمران نیازی کی حکومت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نیا بحران جنم لے رہا ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکر اپنے چہیتوں کو نوازا جارہا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت بھی عوام کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیگی اور نااہل حکمرانوں سے انہیں نجات دلاکر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دھرنے کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو گاڑیوں کے ذریعے لیجانے والے ٹرانسپورٹروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جان گئی ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہماری چھٹی ہونے والی ہے۔