ایبٹ آباد‘ دکان میں آتشزدگی قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

ایبٹ آباد‘ دکان میں آتشزدگی قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

  



ایبٹ آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ میر پور کی حدود منڈیا ں میں فوم کی دکان میں خوفناک آتشزدگی لاکھوں مالیتی فوم جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو 1122 نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کر کے آگ کو ارد گرد پھیلنے پر قابو پالیا،مین شاہراہ قراقرم پر آتشزدگی کے باعث گاڑیوں کی بھی طویل قطاریں  بنی رہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کی ٹمیں موقع پر پہنچ آئیں اور فائر ریسکیو1122کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی ،واضح رہے کہ اسی دکان پر پہلے بھی دو مرتبہ آتشزدگی ہوچکی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...