پولیس کا سرچ آپریشن‘ 28 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹارگیٹڈ سرچ آپریشنز کے دوران اشتہاری ملزمان سمیت متعدد جرائم پیشہ،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گزشتہ روز کینٹ اور صدر ڈویژنز میں ہونے والے آپریشنز کے دوران2اشتہاری ملزمان سمیت28دیگرجرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پرہزاروں روپے مالیت کی آئس، ایک عدد کلاشنکوف، 4 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کی خاطر کینٹ اور صدرڈویژنز کے تھانہ تہکال اور تھانہ انقلاب کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا، جس ڈویژنز ایس پیز،ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اورلوکل پولیس نے بھی حصہ لیاجس کے دوران مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب2اشتہاری ملزمان سمیت 28دیگرجرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پرہزاروں روپے مالیت کی36گرام آئس، ایک عدد کلاشنکوف، 4 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے آپریشنز کے دوران 60گھروں کو چیک کرکے کرایہ داری ایکٹ کے تحت نامکمل کوائف پر8افراد کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے