پولیس تھانہ سٹی کوھاٹ نے سود خور کو گرفتار  کر لیا ملزم کا تعلق محکمہ پولیس سے ہے 

    پولیس تھانہ سٹی کوھاٹ نے سود خور کو گرفتار  کر لیا ملزم کا تعلق محکمہ ...

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پولیس تھانہ سٹی کوھاٹ نے سود خور کو گرفتار کر لیا ملزم کا تعلق محکمہ پولیس سے ہے پولیس تھانہ سٹی میں درج رپورٹ کے مطابق باسط معین ولد راشد معین‘ ارشد معین ولد محمد بخش‘ مسماۃ نائلہ شبانہ زوجہ راشد معین ساکنان محلہ پراچگان نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وقار احمد ولد نثار خان سکنہ بہزادی چکرکوٹ سے 2013 میں مبلغ 20 ہزار روپے بطور قرض لیا اور بعد میں رقم کے ساتھ 10 ہزار روپے سود بھی ادا کرنے کا معاہدہ کیا نیز مقررہ مدت میں رقم واپس نہ کرنے پر 10 روپے بطور جرمانہ دینے کا بھی کہا گیا ہم نے وہ رقم ادا کر دی مگر اب وقار احمد سود کی جمع رقم 5 لاکھ 20 ہزار مزید طلب کر رہا ہے لہٰذا داد رسی کی جائے پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے ملزم وقار احمد کو ڈھونڈ نکالا جو پولیس کانسٹیبل نکلا ڈی پی او واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر سود خوروں کے خلاف موثر کارروائی کے نتیجے میں ملزم پولیس کانسٹیبل وقار احمد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف سود خوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی محمد فیاض خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سود خوروں کے خلاف کارروائی کی ابتداء ہم نے اپنے محکمہ سے کر دی ہے ملزم چاہے کتنا بااثر ہی کیوں نہ ہو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہمارا فرض منصبی ہے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر