بی آر ٹی منصوبے میں 32سٹیشنز پرآٹو میٹیک فیئر کلیکشن سسٹم نصب

بی آر ٹی منصوبے میں 32سٹیشنز پرآٹو میٹیک فیئر کلیکشن سسٹم نصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور ریپڈ بس منصوبے میں 32سٹیشنوں پر کرایہ لینے والی آٹو میٹیک فیئر کلیکشن سسٹم کی تنصیب کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی پاور جنریٹرز کی تنصیب بھی کردی ہیں جس کے ساتھ ہی حفاظتی بورڈز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں خود کار سسٹم کی تنصیب کے علاوہ ٹکٹوں کے حصول کے لئے خواتین،مردوں اور معمر افراد کے لئے علیحدہ علیحدہ طورپر کاونٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں حیات آباد میں شاپنگ پلازہ کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ ڈبگری اور حاجی کیمپ میں بس ڈپوز کے قیام بھی مکمل کر دیا گیا ہے اور تجرباتی بنیادوں پرروزانہ بی آر ٹی بسوں کو بھی چلایا جا رہا ہے۔ ہشتنگری انڈر پاس کی دکانوں کو تاجروں کے حوالے کردیا ہے جبکہ مزید انڈر پاسز کو آئندہ مہینے تک متعلقہ تاجروں کے حوالے کردیا جائے گا ریچ ٹو پرتمام بس سٹاپوں کی تعمیر و مرمت کاکام بھی مکمل ہو گیا ہے  اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔