یونیورسٹی روڈ پر سڑک کے پشتوں پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا 

یونیورسٹی روڈ پر سڑک کے پشتوں پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی روڈ پرسڑک کے پشتوں پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے جبکہوہاں موجود دکانداروں اور گاہکوں کو بھی تعمیراتی کام ک وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں تاہم انتظامیہ کی کی جانب سے مذکوہ جگہ پر متعدد بار تعمیراتی کام نے شہریوں کی زندگی اجیرین کر رکھی ہے مگر تعمیراتی کام ختم ہونے کا نا  م نہیں لے رہا  جسکی وجہ سے دکاندار وں کے کاربار بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ کارباری لحاز سیشہر کا مصروف ترین بازار ہے مگر پچھلے کچھ مہنیوں پہلے بی ارٹی کی وجہ سے وہاں ٹریفک جام رہتی وہی سڑک کے ناروں پر پشتوں کے کام نے مزید ٹریفک بہران پیدا کیا ہوا جسکی وجہ سے وہاں دکانداروں بھی خاصہ پریشان دیکھائی دیتے ہے جبکہ دکانوں پر آنے والے گاہکوں کو بھی مشکلا کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔دکانداروں کے مطابق ایک تو مہنگائی کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوئے ہے دوسری جانب مختلف تعمیراتی کام کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں زوال کا شکار نظر آراہی ہے  جو انتہائی تشویس کا باعث ہے۔دکانداروں نے ضلع انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے پشتوں پر جاری تعمیراتی کام جلداز جلد مکمل کیا جائے تاکی دکانداروں سمیت عوام کو بھی رلیف ملے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر