سالانہ اجتماع عام عالم اسلام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا: مولانا طیب طاہری
صوابی(بیورورپورٹ)جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے دارالقر آن پنج پیر میں سالانہ اجتماع عام کے لئے منتخب کر دہ پنڈال کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اشاعت کے زیر اہتمام یہ سالانہ اجتماع عام عالم اسلام کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور تر بیت کے لئے قر آن و سنت کی روشنی میں فریضہ انجام دینا وقت کا تقاضا ہے۔ جو جماعت اشاعت توحید والسنت بھر پور انداز میں نبھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالقر آن پنج پیر میں ستر ہواں سالانہ اجتماع عام جمعہ پچیس اکتوبر سے شروع ہو کر اتوار ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مدینہ یونیورسٹی اور مصر یونیورسٹی کے علماء کرام اور طلباء بھی خصوصی شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں قر آن و سنت کی دلائل کی روشنی میں ہر موضوع پر علماء کرام خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ اس اجتماع عام میں شرکت کرنے کے لئے تمام مسلمانوں کو دعوت عام ہے۔اس موقع پر صوبائی قائدین مفتی سراج الدین، شیخ الحدیث عبدالجبار، مولانا شمس الہادی اور مولانا لیاقت کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔