مولانا دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، نصرت واحد 

  مولانا دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، نصرت واحد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ مدارس میں اصلاحات علماء کرام کے اعتماد سے لے کر آئیں گے۔ دھرنے اور آزادی مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ جو یو آئی (ف) کے سربراہ مدارس کے طلباء کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مسئلہ کشمیر کے معاملات میں قوم فکر مند ہے۔ مولانا فضل الرحمان بیرونی اشاروں پر افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کسی کے بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ترقیاتی کاموں میں تیزی لے کر آئیں گے۔ سی پیک سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری اندرون خانہ مولانا فضل الرحمان کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ 
نصر ت واحد