اقوام متحدہ، عامی برادری کو مہاجرین کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا چاہیے: شہریار آفریدی

اقوام متحدہ، عامی برادری کو مہاجرین کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا(این این آئی) وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مہاجرین کی بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر شہریارخان آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ تشدد اور دھماکوں کی لہر پاکستان میں نئے مہاجرین کے داخلے کا سبب بن سکتی ہے، افغانستان میں حالیہ تبدیلیوں کے باوجود پاکستان افغان مہاجرین کی امداد اور فلاح و بہبود کا عمل جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مہاجرین کیلئے پاکستان کی جانیوالی کاوشوں کا اعتراف کرنا چاہیے اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کو مہاجرکیمپوں میں صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرنا ہونگے۔ یو این ایچ سی آر کی افغان مہاجرین کیلئے مختص رقم میں کمی سے پاکستان میں متعین یو این ایچ سی آر کی مہاجرین کی فلاح و بہبود کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔ 
شہریار آفریدی