نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیری ریفرنس، بابر اعوان کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کل ہوگی 

 نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیری ریفرنس، بابر اعوان کی بریت کیخلاف نیب کی ...

  



 اسلام آباد (این این آئی) نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس پر بری ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ پندرہ اکتوبر کو اپیل پر سماعیت کریگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو 25 جون کو رہا کیا تھا،نیب نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس کے بعد اسلام اذباد ہائیکورٹ نے نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔نیب کی طرف سے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ 15 اکتوبر کو اپیل پر سماعت کرے گا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی ڈویڑن بنچ میں شامل ہونگے جو کیس کی سماعت کریں گے۔

نندی پور ریفرنس

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...